کرم (مانند نیوز ڈیسک) پاراچنار میں مختلف قبائل کے عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی علاقے میں طویل عرصے سے مسائل اور مطالبات حل نہ ہونے کے باعث پیر کے روز سے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی
پاراچنار میں مشترکہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے طوری بنگش قبائل کے رہنما عنایت علی طوری ، علامہ تجمل حسین تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین اور دیگر مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ طویل عرصے سے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں خصوصا شاملات کی وجہ سے روز بروز مختلف قسم مسائل پیدا ہورہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے علاقے میں ترقیاتی کاموں اور مسائل کے حل کے حوالے سے کسی قسم اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں اس وجہ سے قبائل احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہیں قبائلی عمائدین نے اعلان کیا کہ پیر کے روز سے حکومت کی ہٹ دھرمی کے خلاف بھرپور احتجاج شروع کیا جائے گا جرگہ میں قبائیلی عمائیدین علماء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے