پشاور (مانند نیوز ڈیسک) یونیسیف کے زیر اہتمام رسک کمیو نیکیشن اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ، جن میں مختلف مسالک کے علمائے کرام ، سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت ، ای پی ائی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں ڈینگی، ٹائیفائیڈ ، کرونا، اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تدارک کی منصوبہ بندی پر مدلل بحث کی گئی۔ ورکشاپ سے ڈاکٹر مصدق، ڈاکٹر امتیاز ای پی ائی کوارڈینیٹر ضلع مردان، ڈاکٹر سمیرا، اور اعجاز قاسم نے کرونا وائرس کے جائزہ سمیت دیگر وبائی امراض، ہیضہ، ملیریا، ڈینگی اور ٹائیفائیڈ کی روک تھام ، ویکسینیشن اور اس حوالے سے پائی جانے والی ہچکچاہٹ اور اس کے حل کے حوالے سے شرکاءکو تفصیلی آگاہ کیا۔ سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر محمد عارف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا سمیت وبائی امراض کے حوالے سے پائی جانے والی بعض غلط فہمیوں اور انہیں دور کرنے اور درست معلومات و حقائق حاصل کرنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ۔خاتون سوشل ورکر ڈاکٹر نصرت آرا نے کہا کہ آج کی تربیتی ورکشاپ میں جو کچھ سیکھا گیا ہے اس کے متعلق عوام کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ خصوصاً علمائے کرام جمعہ کے خطبات میں ویکسی نیشن کے حوالہ سے عوام شعور اجاگر کریں اور عام آدمی کو صحیح معلومات فراہم کرے۔ تاکہ سوسائیٹی کو غیر ضروری افواہوں سے نجات دلا کر صحت مند قوم کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکے۔