ایبٹ آباد (مانند نیوز)ربیع الاول کے پروگرامز کے پر امن انعقاد کے لیے محکمہ پولیس کی سفارشات پرامن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے مطابق درج زیل سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی مین بازار حویلیاں 9 اکتوبر کو بند رہے گا،کھلے پیٹرول ڈیزل کی فروخت پر پابندی رہے گی،ڈبل سواری پر پابندی رہے گیاورغیر قانونی پارکنگ پر پابندی رہے گی۔اس آرڈر کا اطلاق 6 اکتوبر 2022تا 9 اکتوبر تک رہے گا۔