لوئر دیر (مانند نیوز) ضلعی انتظامیہ دیر پائین کے تعاون سے اسلامیہ کالج جندول صدبرکلے میں ڈسٹرکٹ یوتھ افس لوئر دیر کے زیر اہتمام ایک روزہ ”کیئریر کونسلنگ” آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد خان (کیئریر ایڈوائزر) HOD Sociology عبدالولی خان یونیورسٹی تیمرگرہ کیمپس نے کیئر ئیر کونسلنگ،کیئرئیر ڈیلوپمنٹ پر تفصیلی سیشن لیا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن مستقبل کا آغاز انٹر لیول سے ممکن ہے،طلبہ جدید دور کی تمام تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ابھی سے اپنے گول سیٹ کریں۔تعلیم روشن مستقبل کا ضامن ہیں۔سیمینار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جندول نعمان پرویز،مبارک شاہ خلجی ممبر تحصیل کونسل ثمرباغ اور محمد طارق نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعمان پرویز نے ڈسٹرکٹ یوتھ افس کی کاوش کو سراہا اور اپنے خطاب میں طلبہ سے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ہمارے دفاتر کی دروازے اپ کیلئے کھولے ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ اس طرح کی اگاہی سیشن مختلف کالجوں اور سکولوں میں نہایت ضروری ہے۔سیمینار سے ڈسٹرکٹ یوتھ افسر ملک شہزاد طارق،نوجوان سماجی کارکن اظہارالحق درانی اور کالج پرنسپل احتشام الحق نے بھی خطاب کیا۔سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا بعد ازاں ڈسٹرکٹ یوتھ افسر نے مہمانوں،طلبہ اور ارگنائزرز میں تعریفی سرٹیفکٹس اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی۔طلبہ نے کامیاب پروگرام پر محکمہ امور نوجوانان لوئر اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے