پبی (نمائندہ مانند) پاکستان کی تاریخ میں پشاور ہاہیکورٹ ایبٹ آباد بنیچ کابڑا فیصلہ خواجہ سراکی رٹ پٹیشن پر عدالت نے خواجہ سراکے حق میں فیصلہ سناتے ہوے محکمہ ہیلتھ اوراکاوہنٹ آفس کو پنشن کی اداہیگی کے احکامات جاری کردیے رخسار نامی خواجہ سرانے اپنیوالدکی پنشن کی بندش کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیاہواتھارٹ پٹیشن میں یہ لکھاتھاکہ میرے والدمحکمہ ہیلتھ میں ملازم تھے سال 1.1.1989 میں وہ ریٹائرڈ ہوگ? تھے محکمے نیانکی فوتگی کیبعد پنشن 2020 میں بندکردی تھی جب میں نے محکمے سے پنشن اپنے نام ٹرانسفرکرنے کیلئے کہاتو انہوں نے جواب دیاکہ آپ خواجہ سراء ہواپکو پنشن نہیں دے سکتے 22.9.2022 کو پشاورہاہیکورٹ ڈبل بنچ ایبٹ آباد جسٹس وقاراحمداورجسٹس فضل سبحان کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی خواجہ سراکی جانب سے معروف قانون دان نازش پرویزایڈوکیٹ۔سحرش پرویزایڈوکیٹ۔اورفرح پرویزایڈوکیٹ ہا ئی کورٹ نے کیس کی پیروی کی عدالت نے دونوں جانب کے وکلاء کے دلاہل مکمل ہونے کے بعد خواجہ سراکے حق میں فیصلہ سناتے ہوے محکمہ ہیلتھ اوراکاؤنٹ آفس کو اسکیوالدکی پنشن ادائیگی کے احکامات جاری کردیے جس پر خواجہ سرانے معززعدالت کاشکریہ اداکیا یادرہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ کیس دائرہوااورنامورلیڈی وکلاء کی دن رات کی محنت کی وجہ سے اختتام کوپہنچا اورمتاثرہ خواجہ سراء کوانصاف فراہم ہواعوامی حلقوں نے اس کیس کی کامیابی پر لیڈی ناموروکلاء نازش پرویزایڈوکیٹ ہاہیکورٹ۔سحرش پرویزایڈوکیٹ ہاہیکورٹ اورفرح پرویزایڈوکیٹ ہاہیکورٹ کوخراج تحسین پیش کیا