بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)محکمہ صحت ملاکنڈ کی بٹ خیلہ سٹی میں انسداد ٹائیفائیڈمہم کامیابی سے جاری ہے اور اب تک15ہزاربچے بچیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان نے مہم کے پانچویں روز جائزہ اجلاس میں فیڈرل ای پی کی مانیٹرزکو بریف کرتے ہو ئے کیا ضلع ملاکنڈ کے ای پی آئی کوارڈنیٹرڈاکٹر مراد علی بھی اس موقع پر موجود تھے اے ڈی سی نے اس موقع پرانسداد ٹائیفائیڈ مہم میں محکمہ تعلیم کے کردار کو مثالی قرار دیا انھوں نے کہا کہ بٹ خیلہ سٹی کی تین اربن یو نین کونسلوں میں 15اکتوبر تک چلا ئی جانے والی اس مہم کیلئے مقررہ ٹارگٹ32ہزاربچے بچیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہو جائے گی جن کی عمریں 9ماہ سے 15سال تک ہیں ڈا کٹر مرادعلی نے والدین سے درخواست کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور بلا کسی خوف و ہچکچا ہٹ کے اس مو ثر اور محفوظ ویکسین سے اپنے بچے اور بچیوں کو ٹائیفائیڈ بیماری سے بچائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے