چکدرہ (مانند نیوز ) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹے ڈاکووں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے ، ایمپورٹڈ حکومت کے خاتمے کےلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے ، یہ لوگ ہمیں مقدمات اور گرفتاریوں پر نہیں ڈرا سکتے ، ہم نے ان مافیا سے ملک کو آزاد کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کی طرف سے اسلام آباد مارچ کی تیاری کے سلسلے میں چکدرہ میں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے عہدیداروں اور ممبران اسمبلی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس سے سابق سپیکر قومی امسبلی اسد قیصراور ممبران اسمبلی نے بھی خطاب کیا ، اپنے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایک ایماندار لیڈرملا ہے اور اس وجہ سے یہ سارے چور ڈاکوں عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں اور بیرونی سازش سے ہماری حکومت کو ختم کیا ، یہ حکومت صرف اپنے مفاد کےلئے موجود ہیں ان کے پاس عوام کےلئے کچھ نہیں ہے اسلئے عوام کو نکلنا ہوگا ورنہ ملک اس مافیا سے کھبی آزاد نہیں ہوگا ، اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان نے ملک کے دشمنوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے اور یہ جنگ ان کی اپنی ذات کےلئے نہیں ہے بلکہ پاکستان کو غلامی سے آزاد کرانے کےلئے ہے ، سابق سپیکر نے کہا کہ ہم ایک آزاد ، خودمختار اور با وقار پاکستانی کی طرح زندگی چاہتے ہیں ، کسی کی غلامی برداشت نہیں کرسکتے اور جو لوگ اس غلامی میں خوش ہے ان کے اپنے ذاتی مفادات ہیں ، اجلاس میں چترال، بونیر ، باجوڑ ، سوات ، ملاکنڈ ، شانگلہ دیر پائین اور دیر بالا سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی اورعہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر حلقے سے عمران خان کی کال پر تین سے پانچ ہزار کارکن شرکت کرینگے ، کارکنوں کے اکٹھا کرنے انہیں ساتھ رکھنے اور ان کی تمام تر ذمہ داری ممبران اسمبلی کے ذمے لگا دی گئیی اور اس حوالے سے حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے