لوئیر دیر(مانند نیوز) ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ نے صوبہ خیبر پختون خوا میں ہسپتال کی نجکاری اور اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کر کے او پی ڈی کو بند رکھا ینگ ڈاکٹرز کے صوبائی قائدین کے خلاف انتقامی کا روائیوں پر شدید تشویش کا اظہار اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختون خوامیں 58ہسپتالوں کی نجکاری کی گئی ہیں جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبہ بھر میں ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال تیمرگرہ میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے گزشتہ روزاو پی ڈی کو بند کرکے ہڑتال کی انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے پاداش میں پی ایچ ایس اے کے ڈاریکٹر ڈاکٹر صاحب گل اورایل آر ایچ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کرامت اللہ وزیر کی ٹرمنیشن کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ڈاکٹروں کے خلاف اس قسم کی ہتھ کنڈے استعمال کرنا افسوس ناک ہے انھوں نے ہسپتالوں کی نجکاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کسی بھی صورت ہسپتالوں کی نجکاری قبول نہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ای ٹی ائی میں مبینہ کرپشن کی شفاف تحقیقات کی جائے، ہسپتالوں کی نجکاری اور مذکورہ ڈاکٹروں کی ٹرمنیشن کا فیسلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج اور ہڑتال جاری رہیگا۔