لوئیر دیر(مانند نیوز) پی ٹی ائی تحصیل تیمرگرہ کے انتخابات مکمل ملک بوستان صدر38  ووٹ لیکر صدر جبکہ آصف اقبال بلا مقا بلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے اس حوالے سے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں ایک اجلاس منعقدہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان، ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ، پی ٹی ائی لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری غلام حسین اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مشاورت کے بعد کمیٹی کے ارکان، حاجی محمد علی، جنرل سیکرٹری غلام حسین اور حاجی شاہ نظر خان کی نگرانی میں خفیہ رائے دہی کے زریعے انتخابات مکمل ہوگئے ٹوٹل 71 ووٹ ڈالے گئے جس میں ایک ووٹ مسترد ہوا صدارتی امیدوار ملک بوستان نے 38ووٹ لیکر تحصیل تیمرگرہ کے صدر منتخب ہوگئے ان کے مد مقابل ملک عدنان خان نے 32ووٹ حاصل کئے جبکہ آصف اقبال بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اس موقع پر نو منتخب صدر ملک بوستان اور جنرل سیکرٹری آصف اقبال نے کہا کہ ان پر جس اعتما د کا اظہار کیا گیا انہیں ٹھیس نہیں پہنچا ینگے اور پارٹی کو منظم اور فعال بناکر دم لینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے