ایبٹ آباد(مانند نیوز)ملک بھر کی ایبٹ آباد میں بھی جشن عیدمیلادالنبی ﷺ عقیدت اور جذبے کے ساتھ منائی گئی علمائے کرام ثناء خوان مصطفی اور عاشقان مصطفی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اور مختلف مقامات پر محافل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا،جامعہ مہریہ ضیاء العلوم حسن ٹاون ایبٹ آباد کے زیر اہتمام مین باز ار ایبٹ آباد میں مفتی نذیر احمد قریشی کی زیر قیادت پر وگرام میں مناظر اسلام مفتی حنیف قریشی،مفتی سید وسیم الحسن شاہ،سابق تحصیل ناظم محمد اسحاق زکریا،اور شعیب ضیائی نے جبکہ بانڈی پھلاں میں پیر سید بابر شاہ کی زیر صدارت علامہ قاری شاہنواز احمد سلیمانی،اور عبیدالرحمن سلیمانی نے خطابات کئے،مفتی محمد حنیف قریشی کا کہنا تھا کہ اللہ کا فضل ہے جس پرعاشقان رسول اللہ کا شکر ادا کرنے کیلئے عیدمیلادالنبی ﷺ کی محافل کا انعقادکرتے ہیں، عیدالفطر اور عید الاضحی بھی عید میلادالنبی کا صدقہ ہے،کائنات میں موجود سب کچھ وجہہ تحلیق کائنات حضور نبی کریم ﷺ کے وسیلہ اورصدقے سے ہے اللہ نے مومنین پر احسان کیا کہ اتنی عظمتوں والے رسول کریم ﷺ کا امتی بنا دیا،جو دنیا میں آئے تو امت کو یاد کرے معراج پر ہوں،ہر وقت اپنی امت کی بخشش کیلئے دعائیں کرتے،آپ کا کائنات میں آنا معجزہ،چلنا،پھرنا،اٹھنا،بیٹھنا،کھانا،پینا،سونا،مسکرانا،ہجرت کرنا،اعلی اخلاق الغرض سر سے لے کر پاؤں تک اللہ نے آپکو معجزہ بناکر بھیجا اور یہاں تک کہ اللہ نے ارشاد فرما دیا کہ اگر میں نے اپنے محبوب کو مبعوث کرنا نہ ہوتا تو میں کچھ بھی پیدا نہ کرتا حتی کے یہاں تک کہ خود اپنا رب ہونے کا اظہار ہی نہ کرتا،پروگرام میں علمائے کرام،ثناء خوان مصطفی اور عاشقان مصطفی ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنا محبوب بندہ بننے کیلئے جو قانون واضح کیا میلادالنبی ﷺ اسی کا نام ہے کہ اگر کوئی میرا محبوب بندہ بننا چاہے وہ میرے محبوب محمد مصطفی,ﷺ کی اتباع کرے پیروی کرے تو میں اس بندے کو اپنا محبوب بنا دونگا،اللہ سے ملنے کا راستہ ہی نبی کریم ﷺ نے بتایا اور میلادالنبی بھی اللہ کی کے قرب کا ذریعہ ہے،عبیدالرحمن سلیمانی کا بانڈی پھلاں کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا اپنے محبوب سے اتنا پیار تھا کہ اللہ نے اپنے محبوب کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا،میلادالنبی ﷺ کا مقصد نبی کریم ﷺ کی آمد کے تذکرے اور آپ کی سیرت طیبہ سے امت کو آگاہ کرنا ہے اور عشق مصطفی کے اظہار کے ساتھ ساتھ آپکی تعلیمات سے روشناس کروانا مقصود ہے،نبی کی ولادت باسعادت سے جاہلیت،ظلم کا خاتمہ ہوا آپ ﷺ نے بچیوں کو زندہ دفن کرنے کا سلسلہ ختم کروایا،اللہ نے آپکوکم وبیش 18000مخلوقات کیلئے رحمت اللعالمین ﷺ بنا کر بھیجا،عورت کا مقام،والدین کا مقام الغرض کسی بھی چیز کو کوئی مقام ملا تو وہ میلادالنبی ﷺ کا صدقہ ہے،اور یہ میلاد منانا ایسا عمل ہے کہ اس بڑھ کر کوئی توحید نہیں،جشن عید میلادالنبی ﷺ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ آپ اللہ کے بندے ہیں آپ کی تخلیق کی گئی، محافل میلاد میں مفتی محمد حنیف قریشی،مفتی سید وسیم الحسن شاہ،مفتی نذیر احمد قریشی،علامہ شعیب ضیائی،سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق زکریا،علامہ قاری شاہنواز سلیمانی،عبیدالرحمن سلیمانی اور دیگر کا مشترکہ خطاب میں کہنا تھا کہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جس قدر ممکن ہوسکے خوشی اور مسرت کا اظہار کریں۔ جس دن حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت مبارکہ کی صورت میں عظیم ترین نعمت انہیں عطا کی گئی ہے اسے شایان شان طریقے سے منائیں۔ اس آیت میں حصول نعمت کی یہ خوشی امت کی اجتماعی خوشی ہے جسے اجتماعی طور پر جشن کی صورت میں ہی منایا جاسکتا ہے۔ چونکہ حکم ہوگیا ہے کہ خوشی مناؤ اور اجتماعی طور پر خوشی عید کے طور پر منائی جاتی ہے یا جشن کے طور پر۔ لہذا مسلمان یوم ولادت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طور پر منائیں۔12ربیع الاول کے مبارک روز امام الانبیاء باعثِ تخلیق کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود مسعود سے پوری دنیا میں نور حق پھیلا اور کفرو باطل کی تاریکیاں چھٹ گئیں۔یہی وہ دور تھا جب جہالت عام تھی، عدل وانصاف ناپید تھا۔ انس، پیار اور محبت نام کی کوئی چیز نہ تھی۔ جس سال نور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ودیعت ہوا۔ وہ فتح و نصرت، ترو تازگی اور خوشحالی کا سال کہلایا۔ اہل قریش اس سے قبل معاشی بدحالی، عسرت اور قحط سالی میں مبتلا تھے۔ ولادت کی برکت سے اس سال اللہ تعالیٰ نے بے آب و گیاہ زمین کو شادابی اور ہریالی عطا فرمائی اور سوکھے درختوں اور مردہ شاخوں کو ہرابھرا کرکے انہیں پھلوں سے لاد دیا۔ اہل قریش اس طرح ہر طرف سے کثیر خیر آنے سے خوشحال ہوگئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اسکی نعمتوں کا شکر بجا لانے کا ایک مقبول عام طریقہ خوشی و مسرت کا اعلانیہ اظہار ہے۔ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑی نعمت اور کیا ہوسکتی ہے،پروگرام کے اختتام پر پیر سید کمال حسین شاہ کی صحتیابی اور ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔