پبی(نمائندہ مانند)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں نہ رشوت نہ سفارش، میرٹ پر آنے والے 350پرائمری اساتذہ کی تقرری کا اعلامیہ جاری۔اگر کسی نے رشوت لیا ہے تو مجھے شکایت کرلیں، یونین کونسل اور سکول بیسڈ پالیسی کے تحت تقرریاں میرٹ پر مکمل کرلی گیئں۔ تمام اساتذہ پوری طور پر چارج سنبھال لیں ان خیا لات کا اظہار مشیر وزیراعلیٰ میاں خلیق الر حمن اور تحصیل چیئر مین نو شہرہ اسحاق خان خٹک نے ضلع نو شہرہ نئے تعنیات پی ٹی سی اساتذہ میں تقرریاں تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈی ای او نوشہرہ شاہ جہاں خان۔ تحصیل چیئر مین نوشہرہ اسحاق خان خٹک، تحصیل چیئر مین جھانگیرہ کامران رازق خٹک ڈپٹی ڈی ای او نو شہرہ ایس ڈی ای او پبی سہیل خان درا نی اے ڈی او یوسف شاہ اے ایس ڈی ای او پبی اختر محمد نے نئے تعنیات اساتذہ میں تقررنامے تقسیم کئے۔ اور تمام کامیاب اساتذہ کو مبارک دی۔ ڈسٹرکٹ ھال نوشہرہ میں محکمہ تعلیم ڈسٹرکٹ نوشہرہ نے میرٹ پر آنے والے تین سو پچاس پی ایس ٹی (میل)اساتذہ تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشہرہ (مردانہ) 350پرائمری سکول ٹیچر بی پی ایس 12کے یونین کونسل اور سکول بیسڈ پالیسی کے تحت تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ اس موقع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ جہان خان نے کہاکہ ڈسٹرکٹ نوشہرہ ایجوکیشن ڈیپارنمنٹ میں نہ رشوت نہ سفارش، میرٹ پر آنے والے 350پرائمری اساتذہ کی تقرری جاری کردیا گیا۔ اگر کسی نے رشوت لیا ہے تو مجھے شکایت کرلیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہ جہان خان نے کہا کہ تمام اساتذہ پوری طور پر چارج سنبھال لیں۔ اعلامیہ کے مطابق شھاب محمود جنید شاہ، ناصرخان، ذوالفقار، محمد شھاب، منیرخان، افاق جمال، نعمان علی، اسد اللہ، حامد اکبر، وقاص غنی، آصف خان، ضیاء اللہ، سہیل، ساجد خان، عامر خان، عمر حیات، مسود عالم، مدثر، آ یاز علی، جنید خان، حمزہ، عالمزیب، شاہ روخ خان، جواد احمد، فضل نبی، رضا محمود، صفدر علی اور دیگر اساتذہ شامل ہیں