نوشہرہ  (مانند نیوز) پنک سٹار اکیڈمی کی اونر میڈم خدیجہ  نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں خواتین گھر بیٹھ کر آسانی سے فری لانسنگ کے زریعے نہ صرف پیسے کما سکتی ہے بلکہ وہ خود اپنی کفیل  بن  کر دوسری غیر تعلیم یافتہ یا کم تعلیم یافتہ خواتین کیلئے مثال بن سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ اور پنک سٹار اکیڈمی کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر پیائی کالج میں فری لانسنگ  سمینار کے انعقاد کے موقعہ پر سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر پیائی کی پرنسپل میڈم ثمینہ  نے بھی خطاب کیا اور  محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ  اور پنک سٹار اکیڈمی کی اس کاوش کو سراہا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ اور پنک سٹار اکیڈمی کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر پیائی میں ایک روزہ فری لانسنگ سیمینار کا انعقادجدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق تھا اور اس سے ان طالبات اور نوشہرہ بھر کی تعلیم یافتہ خواتین کو فری لانسنگ کے بارے میں آگاہی دینا کسی معاشی و اقتصادی جہاد سے کم نہیں سیمینار سے خطاب کے دوران پنک سٹار اکیڈمی کی اونر میڈم خدیجہ نے طالبات کو آن لائن ارننگ کے طریقوں سے آگاہ کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج کے جدید دور میں خواتین گھر بیٹھے آسانی سے فری لانسگ کے زریعے پیسے کما سکتی ہے۔آخر میں کالج کی پرنسپل میڈم ثمینہ نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ  اور پنک سٹار اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طالبات کے لئے فری لانسنگ کے سیشن کا انعقاد کیا۔اور امید ظاہر کی کہ محکمہ امور نوجوانان نوشہرہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد کرتا رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے