سوات(مانند نیوز) چیئرمین  ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے گلی باغ سکول وین فائرنگ واقع میں زخمی نجی سکول کے جماعت دوئم کے طالب علم کی عیادت کے لئے سینٹرل ہسپتال سیدو شریف کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچے کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کی جانب سے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی بچے کے والد سے بھی ملے اور ہسپتال انتظامیہ کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کا بہترین علاج ومعالجہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ زخمی طالب علم کی عیادت اور والد سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت ہی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے واقع میں ملوث عناصر کا کھوج لگا رہے ہیں اور واقع میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ہسپتال آمد کے موقع پرچیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ہسپتال وارڈ میں داخل دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے