پشاور(مانند نیوز)ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ ضلع فورم  مردان  نے آئین پاکستان کو نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ حکومت  تعلیمی نصاب میں آئین پاکستان کی تاریخ کو نصاب کا لازمی جزو بنانے کیلئے اپناکردار ادا کریں تاکہ نوجوان نسل اپنی قومی سیاسی قیادت کی طرف سے آئین پاکستان کا تحفہ دینے والوں سے ایک طرف آگاہ ہوں تو دوسری طرف آئین پاکستان پر نوجوان نسل کا اعتماد بھی بڑھے تاکہ پاکستان کی نوجوان نسل بھی آئین پاکستان کے تحت پاکستان کو بھی دنیا کے جمہوری ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے  لوکل ریسورس پرسن  نصرت آرا،چارٹرڈ اکاونٹ سکندر زمان ایڈوکیٹ،محمود احمد،شرجیل احمد،نعیم چوہدری،جاوید شاہ ایڈوکیٹ اور شاہد خان نیساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان  جذبہ پروگرام کے تحت ریویو اینڈ پلاننگ  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں جذبہ  گروپ، وویمن لیڈرز، کونسلر، وویمن ووٹر نیٹ ورک، یوتھ گروپ، میڈیا اور ضلع فورم کے ممبران نے شرکت کی۔مقررین نے  کہا کہ اسمبلیوں  میں خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے،جبکہ مردم شماری بھی 2017 کے بعد نہیں ہو ئی ہے،مقررین نے  پاکستان کے آئین میں عورتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سیکہنا تھا دنیا بھر میں خواتین کی جدوجہد جاری ہے اور پاکستان میں بھی ہم خواتین کے تحفظ کی آواز بلند کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کا آئین عورتوں کو تحفظ دیتا ہے لیکن جب اس پر عمل کی باری آتی ہے تو ہمارے طبقات کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ  سیاسی ورکر آئین پر اعتماد اور یقین رکھتا ہے، سیاسی ورکر کی نشوونما کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ اسے بھرپور سیاسی ماحول مہیا کیا جائے تاکہ وہ سیاست کے نظریاتی اصولوں کے تحت معاشرے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کر سکے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئینِ پاکستان کو من و عن ہمارے نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ ہمارا نوجوان اس سے بخوبی آگاہ ہوسکے اور ہماری آنیوالی نسلیں اقوامِ عالم میں بہتر طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے