پشاور (مانند نیوز) مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ  ہمیشہ وہی قومیں دنیا میں بلند مقام حاصل کرتی ہیں جو ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں اور اپنے مسائل کا حل اپنے وسائل سے کرتی ہیں اور دکھی و بے سہارا لوگوں کی امداد کرکے معاشرے میں تبدیلی لاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں  غیر سرکاری تنظیم بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن کے افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے   بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن کے سپرست اعلیٰ حاجی فضل منان،تاجر رہنما حاجی اویس خان، حاجی نعیم انور، حاجی فیاض خان، الحاج شاہ بابا حبیب عارف،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف اور عقیلہ سنبل نے بھی خطاب کی،بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن کے چئیر مین ندیم خان نے کہا کہ  بہتر زندگی ویلفئیر آرگنائزیشن  نے اپنے قیام سے لیکر اب تک کوشش کی ہے کہ وہ  مردان میں مقیم دکھی افراد کا سہارا بنے اور ان کے نزدیک یہ ایک بہترین عمل ہے جس سے اللہ کی رضا حاصل ہونے کے علاوہ معاشرے میں پھیلی محرمیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر زندگی  قوم کو جہالت،بیماری، غربت، بیروزگاری،محرومی اور قدرتی آفات اور بحرانوں سے نجات دلانے کے لیے عملی جد جہدو خدمت خلق کا جذبہ ہی انسان کی عظمت کا ضامن ہے۔مقررین  نے کہاکہ اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کی تلقین ہی نہیں کرتا بلکہ اس کا حکم دیتا ہے۔  مقررین نے بہتر زند گی کی کارگردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کی کوششوں کی تعریف کی اور عہد کیا کہ ہم نے  غریب عوام کی خدمت کو اپنا منشور بنانا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے