سوات(مانند نیوز ڈیسک)بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 12 سے 31 اکتوبر 2022 کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر 2 بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کہ جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل میں 132کے وی جی ایس ایس سوات، 132کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ،  132کے وی جی ایس ایس مدین،  132کے وی جی ایس ایس شانگلہ،  132کے وی جی ایس ایس تیمرگرہ اور 132کے وی جی ایس ایس واڑئی سے بجلی کی فراہمی  12, 15, 17, 19, 22, 24, 26, 29  اور  31تاریخوں کو صبح آٹھ سے دوپہر 2 بجے تک معطل رہے گی جبکہ 132کے وی جی ایس ایس چکدرہ اور 132کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ سے بجلی کی فراہمی 13, 15,16, 18, 20, 22, 23, 25, 27, 29  اور 30 تاریخوں کو صبح آٹھ سے دوپہر 2 بجے تک معطل رہے گی۔ اسی طرح 132 کے وی جی ایس ایس درگئی سے 12, 17, 19, 24, 26  اور 31 کو  132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیر سے 17, 18, 24, 25  اور 31 تاریخوں کو جبکہ 132کے وی جی ایس ایس جوٹی لش کو 15, 17  اور 23تاریخ کوبجلی کی فراہمی مذکورہ اوقات میں معطل رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے