شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں کوئلہ کان مزدورو ں کیلئے کام کرنے والے تنظیم سموا کے زیراہتمام اگاہی واک و تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد کوئلہ میں کام کرنے والے مزدوروں کی رجسٹریشن سمیت ان کے حقوق اجاگر کرنا تھا۔تنظیم کے زیراہتمام واک و تقریب میں اساتذہ،کوئلہ کان سے وابسطہ افراد، طلباء سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور سموا تنظیم کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورحکومت سے کوئلہ کان مزدوروں کے جائز حقوق،رجسٹریشن کرنے کا مطالبہ کیا۔ شانگلہ کے عوام اور خاص کر اسکول کے بچوں نے انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن اور دنیا بھر میں محنت کشوں اور مائنز لیبر کیلئے کام کرنے والے اداروں سے ہمدردانہ اپیل کی کہ پاکستان کو مائنز لیبر سپلائی کرنے والا ضلع شانگلہ کے معصوم بچے اپنے والدین اور رشتہ داروں کے لئے ہاتھ پھیلا کر انصاف مانگ رہے ہیں کہ پاکستان مائنز لیبر کیلئے لیبر قوانین کے تحت مندرجہ ذیل قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنونشن 176 سی کو تسلیم کیا جائے۔ مائنز حادثات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیا جائے۔ مائینر مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ مائنز لیبر کو رجسٹرڈ کروایا جائے۔ مائنز لیبر کو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کروایا جائے۔ غیر قانونی مائنز کو بند کیا جائے۔ مائنز کو ٹھیکداری نظام سے نکال کر کمپنی کے طور پر چلایا جائے۔مائنز میں زخمی اور معذور افراد کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا جائے۔ مائنز میں شہید ہونے والے افراد کے بیوہ اور یتیم بچوں کے لئے وظیفہ مقرر کیا جائے۔آ ئی آر اے 2012 میں موجودہ حالات کے مطابق ترامیم کیا جائے۔ مائنز کو صنعت کا درجہ دیا جائے۔آرگنائزپاکستان سنٹرل مائنزلیبرفیڈریشن /سموا نے واک و تقریب میں شرکت پر طلباء،سکول اساتذہ دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔۔