شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں موسم سرماکی پہلی برفباری،بالائی پہاڑی سلسلوں پر شدید ژالہ باری اور ہلکی برفباری کے بعدوادی میں یخ بستہ ہوائیں شروع ہوگئی جبکہ بالائی رہائشی علاقوں میں گھروں میں انگیٹیاں لگادی گئی۔سویٹرز،کمبل کا استعمال شروع ہوگیا،موسلادھاربارش کے بعد جگہ جگہ سڑکوں پر سلائیڈنگ۔ شانگلہ ضلع بھراور مضافاتی علاقوں میں پیر کے روز شروع ہونے والی موسلادھاربارش کے بعد بالائی پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری ہوئی جس سے سردی شروع ہوئی اور یخ بستہ ہوائیں چلنے لگی۔بالائی رہائشی علاقوں میں سردی شروع ہوتے ہی مکینوں نے انگیٹیاں لگائی جبکہ گرم مشروبات،سویٹرزاور کمبل کا استعمال بھی شروع ہوگیا ہے۔موسلادھاربارشوں کے بعد سڑکوں پر جگہ جگہ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور سڑکوں پر پتھرپڑے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے