تیمرگرہ(مانند نیوز)تھانہ تیمرگرہ کے حدود دانوہ میں زبانی تکرارپر فائرنگ،سکول کے چار بچے زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق دانوہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر دو فریقین طارق وہاب،اور علی ناصر کے درمیان لڑائی میں سوزوکی میں سوار سکول جانے والے دو کمسن بچیوں سمیت چار بچے شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طورپر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیاگیا،پولیس کی مطابق مبینہ طور پرملزم طارق وہاب پارٹی کی جانب فائرنگ ہوئی جس کی نتیجے میں سکول جانے والے سوزوکی میں سوار بچے 9سالہ طفلکہ ایشال بی بی،13سالہ یاسین،11سالہ ماہ نور اور ایک اور بچہ شدید زخمی ہوگئے،اخری اطلاعات تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،دوسری جانب ضلع میں امن وامان کی صورتحال روز بروز بگڑی جارہی ہے جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش بھی پایا جارہا ہے،دن دیہاڑے مین شاہراہ پر فائرنگ کی واقعات میں روز بروز تیزی ارہی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چوروں کی گروہ سرگرم ہوگئے ہیں جس سے علاقے کی عوام میں شدید تشویش پایا جارہا ہے،چوروں کی منظم گروہ میں ابھی تک کسی بھی جگہ سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس کی وجہ سے دن دیہاڑے کرائم کی واقعات میں تیزی کی ساتھ شدت ارہی ہے عوامی حلقوں نے ائی جی خیبر پختونخوااور ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے