سوات (مانند نیوز ) سوات سٹی میر شاہد علی خان نے کہا ےکہ ہم سوات میں کسی کی بدمعاشی اور منگڑت فیصلے مزید برداشت نہیں کرینگے،گلی باغ میں سکول کی بچوں پر فائرنگ شرمناک ہے ہم مزید سوات میں بدامنی برداشت نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہارسٹی میئر شاہد علی نے تحصیل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے واضح کیا ۔کہ ہمیں ماضی میں نہ لے جایا جائے ماضی میں جو فیصلے غلط تھے یا ٹھیک اس سے ہمیں کوئی غرض نہیں ۔سواتی قوم ایک پرامن غیرت مند آور عزت دار لوگ ہیں ۔ہمیں دیوار سے لگانے کے کوشش نہ کیا جائے ۔انہوں نےواضح کیا کہ میں سوات کے عوام کی ساتھ ہوں ۔اور کسی بھی حالات میں بحثیت سوات قوم کی خادم ہونے کی ناطے سوات کے عوام کی ساتھ ہوں ۔اور ہم عوام سے اپنی آپ کو الگ نہیں کرسکتے