پاراچنار (مانند نیوز)پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے میر افضل خان طوری، شفیق مطہری اور سید نقی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے زمینی تنازعات کو بر وقت حل نہ کرنے کے باعث آئے روز اس قسم کے خونریز واقعات پیش آرہے ہیں گذشتہ روز کے گرینڈ جرگے میں بھی انتظامیہ سے تنازعات کے پر امن حل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا مگر ایک سازش کے تحت آج بوشہرہ میں دو فریقین کے مابین لڑائی شروع کی گئی اور پاراچنار شہر کو بھی ماٹر گولوں کا نشانہ بنایا گیا انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں زمینی تنازعات تقریبا ہر جگہ موجود ہے مگر بعض عناصر اس کو مسلکی رنگ دیکر اپنے مقاصد حاصل کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ امن لانا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے اور ہم سب کرمیوال ان عناصر کو اپنے مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے رہنماؤں نے آج کے واقعے کو ضلعی انتظامیہ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی رہنماؤں نے پاک فوج سے علاقے میں فائر بندی کرنے اور امن کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا