سوات (مانند نیوز   )سوات میں صحافیوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے شمیم شاھد راجہ ریاض کا مطالبہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے قائمقام صدر شمیم شاھد اور سیکرٹری جنرل راجہ ریاض نے سوات میں سیکورٹی کے ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ھوئے صوبائی حکومت کو وادی سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ھے ۔ ایک بیان میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے رھنماووں نے خیبر پختونخوا پولیس کو واضح کیا کہ آج کے بعد نہ صرف سوات بلکہ خیبر پختونخوا کے کسی بھی علاقے کے صحافی کو پہنچنے والے مالی اور جانی نقصان لی ذمہ داری خیبر پختونخوا پولیس پر عائد ھوگئ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھشت گردی اور عسکریت پسندی کے دوبارہ شروع ھونے کی تمام تر ذمہ داری بھی پشاور کے سابق کور کمانڈر ھی پر عائد ھوتی ھے جنہوں نے مقامی متاثرہ لوگوں اور  ایک منتخب حکومت کو اعتماد میں لئے بغیر افغانستان میں روپوش عسکریت پسندوں کے ساتھ پھینگیں بڑھادئے ھیں۔ صحافیوں کے نمائندہ تنظیم کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کی سوات اور دیگر علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں کی واپسی اور دوبارہ سرگرم ھونے کے بارے میں تحقیقات کرکے متعلقہ ذمہ داروں کو نہ صرف بے نقاب بلکہ انہیں قرار واقعی سزا دینی چاھئے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم لے۔گھناونے فعل کا ارتکاب نہ کرسکے ۔ شمیم شاھد اور راجہ ریاض نے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ ۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان اور انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری سے اپیل کی کہ وہ وادی سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے لوگوں بشمول صحافیوں میں بڑھتی ھوئی بے چینی کا فوری نوٹس لے یہاں موجود عسکریت پسندوں کو علاقے سے باہر نکالنے کے لئے فوری کاروائی کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے