سوات ( مانند نیوز) سوات کے دارالخلافہ سیدوشریف میں یتیم اور نادار بچیوں کیلئے قائم مسکن کومزید فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کاعزم،مسکن کی زیر نگرانی لاتعداد بچیوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے جو اس وقت اپنی صلاحیتیوں کامظاہرہ کرتے ہوئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں میں خدمات دے رہی ہیں،مسکن کو فعال بنانے کیلئے سول سوسائٹی،تاجرںرادری،صنعت کار،سیاسی قائدین اور علاقہ عمائدین کو آگے آنا ہوگا،مسکن کا بورڈآف ڈائریکٹر انہیں کارخیر میں حصہ لینے پر خوش آمدید کہے گا،ان خیالات کا اظہارسوات کے شاہی خاندان کے چشم وچراغ ڈاکٹرمیانگل محمودباچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا،انہوں نے کہاکہ سیدوشریف کایہ مسکن ریاستی دور میں قائم ہوا جس کا مقصد یتیم اور بے سہارا بچیوں کی کفالت اور انہیں تعلیم و تربیت سمیت روشن مستقبل دلانا تھا،مختلف ادوار میں ریاستی خاندان کے افراد نے اس مسکن میں موجود بچیوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے سمیت ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیاہے جن میں میانگل عدنان اورنگزیب پیش پیش رہاجن کی وفات کے بعد یہ فریضہ مجھ سمیت ہمارے خاندان کے دیگر افراد نے اپنے سرلے لیا،ڈاکٹرمحمودباچا نے بتایا کہ اس وقت مسکن میں درجنوں بچیوں کی کفالت ہورہی ہے جس کیلئے ہماری فیملی کے کئی افراد پر مشتمل بورڈ آف ڈائریکٹر تمام تر صلاحیتیں اور دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں،اس بورڈ میں ہمارے ساتھ دیگر کئی ڈونرز بھی شامل ہیں،انہوں نے کہاکہ مسکن کے اخراجات کی باقاعدہ آڈیٹ بھی ہورہی ہے جس کیلئے ماہرین رکھے گئے ہیں جو اپنے فرائض خوش اسلوبی سے نبھارہے ہیں،انہوں نےکہاک مسکن میں رہائش پذیر بچیوں کے پڑھانے کیلئے قریبی سکول میں انتظام کردیا گیا ہے تاکہ انہیں آمدورفت میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے،اس کے علاؤہ ان بچیوں کوصحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے بھی جامع پروگرام موجودہے جس کے تحت ان کی ضروریات کو پورا کیا جارہا پے،انہوں نے کہاکہ مسکن کے قیام کا مقصد یتیم اور نادار بچیوں کو نہ صرف اس معاشرے کا معزز شہری بنانا ہے بلکہ انہیں تعلیم و تربیت دے کر ان سے ملک وقوم کی فلاح وبہبود کیلئے کام لینا بھی ہے لہٰذہ اس مسکن کو مزید فعال بنانے کیلئے سول سوسائٹی،سوشل ورکرز،سیاسی قائدین اور علاقہ عمائدین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا