چترال(مانند نیوز) چترال کے عوام  اور جمیعت علمائے اسلام کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ  علماء کرام نے وعدوں کی تکمیل کردی۔  ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن کے خصوصی درخواست پر جمعیت علماء اسلام کے وفاقی نمائیندہ نے ضلع چترال کے پسماندگی اور ضلع لوئیر اور اپر چترال  میں عوام کے مشکلات  کو مدنظر رکھتے ہوئے حالیہ سیلاب سے متاثر چترال کے لنک روڈز کی ایمرجنسی طور پر بحالی کے لئے اپنے زیرنگرانی کام کرنے والے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نمائیندگاں کو سروے کے لئے چترال بھج دیا اور ایمرجنسی طور چترال کے مختلف سڑکوں میں کام شروع کروایا۔ چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر کا کہنا ہے کہ  وفاقی وزیر برائے مواصلات مفتی اسعد محمود نے  این ایچ  اے کے زریعے       گرم چشمہ کے مختلف دیہاتوں کے لنک روڈ پر تعمیر کا کام شروع کروایا۔ اسی طرح  اپر چترال کے اویر ویلی روڈ۔گہکیر روڈ۔موڑکہو ٹو مداک روڈ،اجنوروڈ اور تریچ روڈ میں بھی  کام جاری ہیں اور چند دنوں میں بونی ٹو چرون اویر روڈ  اور  سب ڈویژن مستو ج اور تحصیل موڑکہو اور تورکہو میں بھی کام کا اغاز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے اویر روڈ کے لئے اپنے  اے ڈی پی  (سالانہ ترقیاتی فنڈ) سے فنڈز کی فراہمی کی تھی اس فنڈز سے   چھانی روڈ میں کام جاری ہے اور ساتھ بونی کروئی جنالی،تریچ روڈ،ریچ روڈ، کھوت روڈ،موڑکہو روڈ اور بندو گہکیر روڈ میں کام کا اغاز کردی گئی ہے۔ ان تعمیراتی کاموں کا   ایم پی اے ہدایت الرحمن نے  جمعیت علماء اسلام کے اکابرین کے ساتھ  ان سڑکوں کی تعمیر کے کام کا افتتاخ کرچکے ہیں چترال مین روڈ کی بحالی اور سڑکوں کی جال بچھانے پر چترال کے عوام نے وفاقی وزیر برائے مواصلات مفتی اسعد محمود  اور ایم پی اے کا  شکریہ ادا کرتے ہیں۔ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے یہاں کے عوام نے امید ظاہر کی کہ چترال کی سڑکوں کی حالت چونکہ نہایت ابتر تھی اب ان سڑکوں کی حالت بہتر ہوجائے گا جس سے حادثات میں بھی خاطر حواہ کمی آئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے