کراچی(مانند نیوز ڈیسک)پاک بحریہ کے 2جدید ترین آف شور پیٹرول جنگی بحری جہازوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے 2 جدید ترین آف شور پیٹرول جنگی بحری جہازوں کی تیاری کا آغاز ہوگیا جبکہ تقریب کا انعقاد رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔نیول چیف نے کہا کہ جہازوں کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے ڈیمن شپ یارڈ کی پیشہ وارانہ مہارت اورشپ یارڈ انتظامیہ کی تعریف بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے