لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران منشیات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکم بنا کر ایک مسافر کے قبضے سے ساڑھے 21 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 21 کلو 530 گرام آئس ہیروئن برآمد کی ہے۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق دبئی جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے 1 مسافر محمد رمضان نے مذکورہ ہیروئن ٹرالی بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے