اسلام آباد،واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارآئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے۔رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسحاق ڈار قرضوں کو ری شیڈول کرانے کی بات کریں گے۔وزیر خزانہ چار روزہ دورہ امریکا میں مختلف مالیاتی اداروں اور ان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اسحاق ڈار کے دورے میں مختلف ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نواز شریف سے ملاقات کے لئے پاکستان سے لندن پہنچے تھے، جہاں انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی۔