اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گزشتہ رات گرفتارکیا تھا۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج شبیر بھٹی کے سامنے اعظم سواتی کو پیش کیا گیا،دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے اس لئے ملزم کاسات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ دوران سماعت اعظم سواتی کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان،مصروف خان اوردیگر وکلاء نے پیش ہو کر مؤقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، اعظم سواتی نے کوئی غلط کام نہیں کیا، صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی پر بدترین تشدد کیا گیا۔ عدالت نے اعظم سواتی کا پمز ہسپتال سے طبی معائنہ کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔ جبکہ عدالت نے ملزم کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے فوری طور پر اعظم سواتی کو پمز منتقل کر کے ان کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں نے قانون کی کوئی خلاف وزری نہیں کی، میں نے بنیادی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، صرف ایک بیان دیا ہے اور یہ خلاف ورزی ہے۔ اعظم سواتی نے الزام لگایا کہ انہیں ایجنسیوں نے گرفتار کیا ہے۔ قوم اور ملک کو بتارہا ہوں کہ پارلیمنٹرین کے کپڑے نکالے گئے ہیں۔ایک سوال پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انہیں ٹویٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے