اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی سوشل میڈیا پر ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔مبینہ آڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ایک نامعلوم شخص اتحادیوں کے معاون خصوصی بننے پر گفتگو کررہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں ایک شخص کہتا ہے کہ ایاز صادق کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے ایس اے پی ایم سے بھی شیئر مانگ رہے جس پر وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ جی بالکل، بلاول نے بات کی تھی۔آڈیو میں نامعلوم شخص کہہ رہا ہے کہ پھر اب آپ دیکھ لیں، پھر ہمیں ظفر محمود اور جہانزیب صاحب کو بھی لگانا ہے، پھر میں آپ کو ایک فائنل نمبر بتادوں گا، اس پر وزیراعظم کہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر صاحب سے بھی شیئر کرلیں ناں، پیپلز پارٹی ہی نہیں باقی بھی شیئر کرلیں۔مبینہ آڈیو لیک میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ وہ پھر ایم کیو ایم اور جے یو آئی بھی مانگے گی، متحدہ کے ایک بندے کا نام ملک احمد علی بتا رہا ہے کہ ڈیل کرانے میں ان کا بڑا اہم رول تھا۔آڈیو لیک میں وزیراعظم شہباز شریف سوال کرتے ہیں کہ یہ کون؟ جس پر نامعلوم شخص جواب دیتا ہے کہ سر یہ کراچی کا بندہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے