اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے 1.5بلین روپے کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ایک عظیم قدم، پاکستان کے صوبہ کے پی نے ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے1.5 بلین روپے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کے پی کے صوبائی حکومت نے اپنے 1.5 بلین روپے کے منصوبے کے تحت 13 نئے سائنس اور ٹیک پروگراموں کی نقاب کشائی کی۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا نام کے پی سائنس ایجنڈا ہے۔