ہنگو(مانند نیوز)ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کی خصوصی ہدایات پرہنگو ضلع بھر میں پولیس کا بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔کے دوران  منشیات فروش سمیت5جرائم پیشہ افراد گرفتار خود کار اسلحہ و ایمونیشن برآمدڈی ایس پی سٹی  امجدحسین کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی محمود عالم  خٹک نے ہنگوشہرکے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کی کار روائی میں 4بامسلح ملزمان کو حراست میں لیلیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عددکلاشنکوف،ایک پستول،ایک رائفل،ایک کلاکوف اوردرجنوں کارتوس برامد کرکے قبضے میں لے لئے گئے۔جبکہ تھانہ دوابہ پولیس سرچ اپریشن کیدوران منشیات فروش محمدشفیق سکنہ درسمند کوحراست میں لے لیاگیاہے۔دوابہ پولیس سرچ اپریشن کی قیادت ڈی ایس پی ٹل عابدخان افریدی اور ایس ایچ او دوابہ فیاض خان نے کی۔دوابہ پولیس سرچ آپریشن کی کارروائی میں ٹارگٹڈ مقامات پر چھاپے مارے گئے اور متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی۔دوابہ  پولیس سرچ اپریشن  میں منشیات فروش کے قبضے سے3600گرام چرس  برامد کرکے قبضے میں لے لی گئی ہے۔سرچ آپریشن کی کارروائی میں زیر حراست تمام افراد کو چھان بین کیلئے  متعلقہ تھانوں کومنتقل کر دیا گیاہے۔کارروائی میں گرفتار افراد اورمنشیات فروش کے خلاف اسلحہ ارڈینینس اورمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے