ایبٹ آباد(نمائندہ مانند)حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان ایڈووکیٹ ملک نعمان کا صحافی عبیدالرحمن سلیمانی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الحمد للہ گزشتہ سال میں اللہ نے کامیابی عطا کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری کا عہدہ اور اب ڈپٹی اٹارنی جنرل کا عہدہ عطا کیا،جس پر میں وکلاء برادری کاشکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا،ایک سوال کے جواب میں ایڈووکیٹ ملک نعمان کا کہنا تھا کے وکالت کے ساتھ میرا تعلق تو بچپن سے ہے سکول کو جاتے وقت بھی اپنے والد محترم کے ہمراہ آیاکرتا تھا اور اس وقت خاندان کے درجن سے زائد وکلاء خدمات سرانجام دے رہے ہیں،اور میرا بھی یہی شوق تھا اور تقریبا 2001سے اسی شعبہ کے ساتھ منسلک ہوں،عبیدالرحمن سلیمانی نے سوال کیا کہ کیا دو عہدے برقرار رکھے جاسکتے ہیں؟؟جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ ملک نعمان کا کہنا تھا کہ دونوں عہدوں کومکمل ٹائم فراہم کررہا ہوں اور کوشش ہوگی دونوں کے ساتھ مکمل انصاف کرتا رہوں، اگر ایک عہدہ منتخب کرنا پڑے تو کون سا عہدہ لینا پسند کرینگے؟؟جس پر دپٹی اٹارنی جنرل ملک نعمان کا کہنا تھامیرا اوڑھنا، بچھونا وکلاء خاندان کے ساتھ ہے مجھ پر وکلاء برادری نے اعتماد کا اظہار کیا اور انہی کے ساتھ ہوں دونوں عہدے رکھ سکتا ہوں پھربھی اگر کوئی ایسا معاملہ ہوا تو پھر وکلاء کے ساتھ رہنا پسند کرونگا اور اپنا پہلا عہدہ قبول کرلونگا،ایڈووکیٹ نعمان ملک بطورڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان نے تمام وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے رہینگے۔