ایبٹ آباد (مانند نیوز)نو تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد رابعہ سجاد کا سوشل ویلفیئر کمپلیکس ایبٹ آباد کا دورہ انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا، سہولیات اور سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ایبٹ آباد ملک رشید اعوان کو لوگوں کی فلاح و بہبود، سپیشل بچوں کی بہتر نگہداشت کے حوالے سے ضروری ہدایات و انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔