ہنگو(مانند نیوز) تھانہ صدر کے علاقے توغ سرائے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، فائرنگ سے دو افراد زخمی، زخمیوں میں ایک راہ گیر بھی شامل، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فلک نواز بنگش نے ڈی ایچ کیو میں زخمیوں کے علاج معالجے کا جائزہ لیا، ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا عملے کو ٹاسک دے دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے توغ سرائے میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق واقع دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فلک نواز بنگش ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئیاور زخمیوں کو ملنے والی علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس عملے سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔اور متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ واقع کے ملزمان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کیا جائے۔ڈی ایس پی فلک نواز بنگش نے ہسپتال کے عملے کو زخمیوں تیمور آحمد اور محمد واقف کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔