اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں غمزدہ خاندان اور ترکیہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور جو تاحال پھنسے ہوئے ہیں ان کو جلد ازجلد بچایا جائے۔