اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر کہا ہے کہ امریکی صدر کی تقریر کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے، تقریر کا جائزہ لینے کے بعد حکومتی سطح پر ردعمل دیا جائے گا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دئیے۔ سینئر افسر وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ موثر اور معیاری قرار دیا۔ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر کے بیان پر پاکستان کی جانب سے تفصیلی ردعمل جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزارت خارجہ کے حکام مشاوت میں مصروف ہیں۔ امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا میرا خیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پ اکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ اسے کوئی بھی استعمال کرسکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے