Closeup of a Kuwait flag with blue sky

کویت سٹی(مانند نیوز ڈیسک) کویت نے کہا ہے کہ فلسطین پراسرائیل کے غاصبانہ تسلط کی مخالفت جاری رکھیں گے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل مندوب  محمد الصواغ نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی کے سامنے استعمارکے خلاف پیش کردہ ایک رپورٹ پر بحث کے دوران کہا کہ فلسطینی قوم بدترین استعمار کا سامنا کررہی ہے۔الصواغ نے مزید کہا کہ یہ بین الاقوامی آئین، قراردادوں اور فیصلوں کے مطابق فلسطینی اپنی سرزمین پر اپنی آزاد ریاست قائم کر سکتے ہیں ہے اور وہ مشرقی بیت المقدس کو ریاست کا دارالحکومت بنا سکتے ہیں۔ قابض طاقت اسرائیل کو 1967کے بعد سے زیر قبضہ تمام عرب سرزمین سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، امن کے لئے زمین کے اصول،2002 میں عرب ممالک کی طرف سے پیش کردہ امن روڈ میپ اور عرب امن اقدام کے مطابق پائیدار، جامع اور منصفانہ امن تک پہنچنے کا واحد حل ہے۔کویت نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تحسین کی اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کو مسترد کردیا۔گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے آغاز کے ساتھ اسرائیل کی خلاف ورزیوں کو اسرائیلی مداخلت کی علامت، مسلسل مصائب کے اسباب اور امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے