انقرہ(مانند نیوز ڈیسک)ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکہ میں 25افراد جاں بحق ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکے کے بعد کان سے گیارہ افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا  کے مطابق دھماکہ کوئلے کی کان کے داخلی راستے  میں تین سو میٹر نیچے ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا،دھماکے کے وقت کان میں 110 کان کن کام کر رہے تھے۔ متعدد کان کن دھماکے کے بعد کان سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 49کان کن کان اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے