اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے موجودہ پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کو ری شیڈول کرانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس کلب کے قرضوں کے علاوہ قرض کو ری شیڈول کرانیکی کوشش کریں گے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔دسمبر میں میچور ہونے والے بانڈزکی توسیع نہیں چاہیے اورپاکستان کے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سیلاب کے بعد بین الاقوامی مالیاتی اداریکافی لچک کامظاہرہ کررہے ہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے 32 ارب ڈالرکانقصان ہوا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر فصلیں متاثرہوئیں جس وجہ سے آئندہ سال گندم درآمدکرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے