ایبٹ آباد (مانند نیوز)قائم مقام گورنر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن حق اور باطل کا ٹکراؤ ہے،پاکستان کے 95 فیصد عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ دھاندلی سے عمران خان کو ہرایا نہیں جاسکے گا پاکستان کے تمام حلقوں میں عمران خان کو عالم اسلام کے عظیم لیڈر ہیں بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کو کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات  خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور،سابق رکن قومی اسمبلی علی خان جدون،سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا سید ظہیر اسلام،تحصیل میئر ایبٹ آباد  سردار شجاع نبی،چیئرمین واسا میجر ر محمد ذوالفقار،چیف ایگزیکٹو واسا انجنئیر ریحان یوسف نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں لوکل کونسل بلدیات کے افسران اور شہری بھی کثیر تعداد میں شریک تھے۔قائم مقام گورنر کا کہنا تھا ضمنی الیکشن میں فیصلہ لوگوں نے کرنا ہے اگر امپورٹڈ، چوروں کی حکومت لوگوں کو منظور ہے تو پھر ان کو منتخب کریں۔انہوں نے کہا کہ میری پاکستان کے عوام سے اپیل ہے وہ گھروں سے نکلیں اس حکومت کے خلاف جو بیرونی سازش سے بنائی گئی ہے اس کے خلاف ووٹ کی پرچی  سے اپنی نفرت کا اظہار کریں۔اور انتخابی نشان بیٹ پر مہر لگا کے عمران خان کو جتائیں کیونکہ ایک طرف 13 پارٹیاں ایک طرف عمران خان سولو فلائیٹ پر اکیلا  ان امپورٹڈ حکمرانوں اور جماعتوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ دیکھیں گے ہمارے نوجوان بیدار ہیں،ہماری خواتین ہمارے بزرگ جیسے جلسوں میں بڑی تعداد میں نکلتے ہیں۔اسی طرح عمران خان کو کامیاب کریں گے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جتنی مرضی ہے دھاندلی کرلیں انہوں نے بہت سارے منصوبے بنائے ہیں۔لیکن کتنی دھاندلی کریں گے 10 فیصد،20 فیصد،30 فیصد پاکستان کے عوام 95 فیصد عمران خان کے ساتھ ہی ان کو دھاندلی سے نہیں ہرایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد میں 30 ارب کی لاگت سے خیبر پختون خوا امپرومنٹ منصوبہ کے تحت خرچ کئے جا رہے ہیں جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا شہر میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے لئے واسا کو مذید 23 یونین کونسلز  کی زمہ داری دی گئی ہے جو تین لاکھ کی آبادی کی صفائی ستھرائی اور پانی مہیا کریں گے۔قبل ازیں صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ فرنٹ لائن ڈیپارٹمنٹ ہیں اس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں۔محکمہ نے ریونیو کے پچھلے سارے ریکارڈ توڑے ہیں۔ KCIP فلیگ شپ منصوبہ ہے۔بلدیاتی ممبران کو بھی 37 بلین کا ترقیاتی فنڈ ملیں گے۔انہوں نے واسا اور ٹی ایم اے کو ہدایت کی دونوں کا ایک ہی کام ہے وہ حدود کے لئے تھانیداروں والا رویہ اپنانے سے گریز کریں مل کر شہریوں کو سہولت مہیا کریں۔سیکرٹری بلدیات سید ظہیر الاسلام شاہ کا کہنا تھا محکمہ بلدیات صوبہ میں دو تہائی انتظامی امور سنبھالے ہوئے ہے۔حکومت نے 40 بلین روپے محکمہ کی وساطت سے خرچ کرنے کا پلان بنایا ہے KPCIPمنصوبہ سے ڈھائی ہزار میڑک ٹن کچرا ٹھکانے لگایا جا ئے گا منصوبہ میں 130 ارب مختص کئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو انجینئر ریحان یوسف نے ملٹی میڈیا کے زریعے شرکاء کو واسا کے امور سے بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ واسا اپنی زمہ داری کو احسن طور پر سرانجام دے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے