پاراچنار (مانند نیوز)ضلع بھر کی قبائل کا 73 بریگیڈ پاراچنارمیں غیر معمولی جرگہ،آپس میں ضروری صلاح و مشورہ۔ تمام تر تنازعات جلد از جلد حل کرنے کیلئیحکمت عملی طے, سوشل میڈیا پر مسلسل نفرت انگیز مواد شئیر کرنے پر سخت تشویش کا اظہار، سخت کاروائی کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق 73 بریگیڈ میں ضلع بھر کی قبائل کا غیر معمولی جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر کرم  واصل خان خٹک، برگیڈئیر شہزاد عظیم،ایم پی اے سید اقبال سید میاں اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔ جرگے میں اپر لوئر اور سنٹرل کرم قبائلی مشرانوں نے ضلع کرم میں حالیہ پے درپے رونما ہونے والے واقعات کی مستقل بنیادوں پر تدارک کیلیے حکمت عملی طے کی گئی۔ اور آپس میں تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔ اور فیصلہ کیا گیا۔ کہ تمام تر تنازعات حل کرنے کیلیے بلا تاخیر انصاف پر مبنی فیصلے کئے جائینگے۔ اور کسی بھی فریق کی حق تلفی نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر کمانڈر 73 بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر کرم نے جرگے سے تفصیلی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام تر تنازعات کو حل کرنے کیلیے حکومتی اداروں کی کوششیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ اور علاقائی مشرانوں کے تعاون کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔ مگر ضلع کرم بھر کے مشران اور نوجوانوں کی امن کیلیے دن رات کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا میں نفرت انگیز مواد شئیر کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے