اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخاب میں اپنا اصل مقابل الیکشن کمیشن کو قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی ا?ئی چیئرمین عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کا مقابلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور الیکشن کمیشن سے ہے۔انھوں نے لکھا: ”ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور ’نامعلوم افراد‘ سب سے نبرد آزما ہیں۔“عمران خان نے انتخابی حلقوں کے عوام سے اپیل کی کہ ان تمام حلقوں میں جہاں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، ہر فرد نکلے اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے لکھا: ”مجرموں کے ٹولے سے حقیقی آزادی کا یہ ایک ریفرنڈم ہے۔“واضح رہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں میلہ سج چکا ہے، اور ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 44 لاکھ سے زائد ہے، ان حلقوں میں پی ٹی آئی اور 13 جماعتی حکومتی اتحاد کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے