تخت بھائی (نمائندہ مانند ) ضمنی الیکشن 2022 میں حلقہ این اے 22 مردان کے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے76681 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا محمد قاسم نے 68181 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آگئے۔ جبکہ دوسرے امیدواروں میں جماعت اسلامی کے عبدالواسع اور آزاد امیدوار محمد سرور بھی مقابلہ ہارگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کی اعلامیئے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے76681 ووٹ لیکر کامیاب قرار جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار مولانا محمد قاسم نے 68181 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے دوسرے امیدواروں میں جماعت اسلامی کے عبدالواسع نے 8239 اور آزاد امیدوار محمد سرور نے بھی 243 ووٹوں سے مقابلہ نہ کرسکے۔حلقے میں ڈالیگئے ووٹوں کی شرح 94۔32 رہی۔ڈی آر او مردان کے مطابق حلقہ این اے 22 مردان میں کل ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ،71ہزار،184 تھی۔جس میں 2لاکھ 63ہزار،24 مردوں کے اور 2لاکھ،68 ہزار،160 خواتین کے ووٹ شامل ہیں۔اس طرح حلقے میں کل330پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے جس میں 238 انتہائی حساس جبکہ 92 حساس قرار دئیے تھے۔کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 153،344 ہیں جس میں 1884 ووٹ ضائع ہوگئے ہیں۔ڈی آر او مردان کے مطابق ووٹوں کی شرح 94۔32فیصد رہا۔پولنگ کا عمل پورے امن س امان کی ماحول میں ہوا۔تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے