اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں جیت کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کو اسلام آباد پر چڑھائی کا لائسنس مل گیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اللّٰہ ثناء نے کہا کہ جتھہ کلچر اپنایا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، الیکشن اور تعیناتیاں جتھوں کے ذریعے ہوں گی تو آئینی مدت کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی شکست کی وجہ مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلز ہیں۔رانا اللّٰہ ثناء کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پندرہ سے بیس ہزار ووٹ واپڈا کے بلوں کی وجہ سے پڑ گئے، باقی صوبائی حکومتوں سے مدد ملی۔وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مشکل فیصلہ کرنے پڑے، جس سے مہنگائی بڑھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے