دیر (مانند نیوز)دیر سٹیڈیم میں ضلعی سپورٹس آفس کے زیراہتمام تین روزہ ڈپٹی کمشنر انٹر تحصیل سپورٹس فیسٹیول گذشتہ روز تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کے چھ تحصیلوں دیر،شرینگل،کلکوٹ،براول،لرجم اور واڑی کے آٹھارہ ٹیموں کے دوسو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر صدیق اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی اکمل خان خٹک کے خصوصی دلچسپی سے ضلع کے تمام تحصیلوں کے کھلاڑیوں کیلئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا تھا تاکہ کھیل کود جیسے مثبت سرگرمیوں میں ضلع اپردیر کے کھلاڑی بھرپور حصہ لیکر ضلع کا نام روشن کرے اور یہاں سے مقامی کھلاڑی بہتر کارکردگی کی بناپر ملک میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹس میں خود کو کارکردگی سے منواکر ضلع کے ساتھ ملک کا نام بھی روشن کرسکے اس موقع پر انہوں نے تمام مہمانوں،کھلاڑیوں اور خصوصا دیر کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تین روز تک کھلاڑیوں کو گراونڈ میں سپورٹ کیا۔ تقریب سے ایم پی اے عنایت اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا قومی آثاثہ ہے اور انکے ایسے مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے سے نوجوان نسل اور کھلاڑیوں کے ساتھ منفی سرگرمیوں کی جانب بڑھنے کے بجائے کھیل کے میدانوں میں انا اچھی بات ہے جس سے ایک انہیں صحت مند و توانا رہنے کیلئے مواقع مل جائے گی اور دوسری جانب آج کے دور میں تیزی کے ساتھ نوجوانوں میں منشیات اور دیگر بے راہ روی سے چھٹکارا مل جائیگا اور وہ ملک و قوم کے بہتر خدمت کرسکے گی۔انہوں نے کہا کہ جہاں کھیل کے میدانیں آباد ہو تو وہاں کے ہسپتالیں ویران ہوجاتے ہیں کیونکہ انسان جب تندرست ہوتا ہے تو وہ احسن طریقے سے زندگی میں بھلائی کے کاموں کے ساتھ خدمت بھی کرسکے گا۔ اے ڈی سی سید عامر علی شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع بھرکے کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات اور تعاون فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ ضلع اپردیر ایسے سرگرمیوں سے ملک اور دنیا بھر میں پرامن اور آمن کا گہوارہ بنانے کا مثبت پیغام جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اکمل خان کی قیادت میں کھلاڑیوں اور دیر کے عوام کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔تاکہ ضلع آپردیرترقی کی راہ پر گامزن ہوکرایک مثالی بن سکیں۔تقریب کے آخر میں سیدعامرعلی شاہ، عنایت اللہ،ڈی ایچ او،ایم ایس،ڈی ایس او سمیت دیگر والی بال،کرکٹ اور فٹبال کے ونراوررنر کھلاڑیوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے ٹرافیاں اور ساتھ نقد انعامات تقسیم کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے