اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے الیکشن کمیشن سے کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے 237 پر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ کراچی کے الیکشن میں ہارا ہوں کیونکہ پیپلز پارٹی نے اپنی روایت کے مطابق کھل کر دھاندلی کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا الیکشن کمشنر صوبائی حکومت کے پے رول پر تھا جبکہ مرکزی الیکشن کمشنر سکندر سلطان ن لیگ کا خاص آدمی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا، این اے 237 کے نتائج کو نہیں مانتے، ری الیکشن کروایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا تھا کہ ہم نے اسمبلی میں نہیں بیٹھنا ہے، اس کے باوجود ہمیں ووٹ ڈالے گئے کیونکہ قوم اس اسمبلی اور امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتی بلکہ وہ نئے الیکشن چاہتی ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جنرل مشرف نے این آر او دے کر ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، انہیں دوبارہ مسلط کرکے این آر او دلوایا گیا ہے، اداروں سے کہتا ہوں جتنی دیر یہ حکومت رہےگی، ملک نیچے جائےگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے