اپر چترال (مانند نیوز) اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اورضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد اپنے تمام تررنگا رنگینیوں کے ساتھ ختم ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی تھے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کوشٹ پولو ٹیم اور بیار لیجنڈ کے مابین ہوا جس میں بیار لیجنڈ نے کوشٹ پولو ٹیم کو ہرا کر فائنل اپنے نام کرلیا۔ پولوگراونڈ بونی میں ہزاروں کی تعداد میں تماشائی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ میں کل 23 پولو ٹیموں نے حصہ لیا۔پولو ٹورنامنٹ کے تمام میچز بونی پولو گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔ تماشائیوں نے روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کامیاب پولو ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔