تخت بھائی (نمائندہ مانند)ممتازقانوندان،سماجی کاکن اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری تانیہ گل ایڈوکیٹ نے قومی وطن پارٹی کے دسویں یوم تاسیس کے حوالے سے اخباری نمائیندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پشتون قوم کی ترجمان ہے اور ہر فورم پرپشتونوں کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے،قومی وطن پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جمہوریت کی بقا،پارلیمنٹ کی بالادستی، اظہار رائے کی آزادی اورعوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ایجنڈے کے ساتھ سیاسی میدان میں موجود ہے۔صوبائی خودمختاری،وسائل کی منصفانہ تقسیم،پشتون قوم کی ترقی اور پسے ہوئی طبقات کی معیار زندگی کو بہتربنانا قومی وطن پارٹی کے منشور کی بنیادی نکات ہے۔17اکتوبر2012ء کو قومی وطن پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ ہر سال 17 اکتوبرکو اس کا یوم تا سیس منایا جاتا ہے۔قومی وطن پارٹی کی بنیاد شیر پاؤ خاندان کے سربراہ۔ اور مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے 2012ء میں رکھی تھی۔شیر پاؤ خاندان کی سیاست ایک عرصے سے جاری ہے۔ مرکزی چیئرمین آفتاب احمدخان شیئرپاؤکیبڑیبھائی حیات محمد خان شیر پاؤ نے عملی سیاست کا آغآزکیاتھا اور انھوں نے انتہائی کم مدت میں سیاسی میدان میں ہلچل مچا کر عوام کے دلوں میں جگہ بنالی تھی محض چونتیس سال کی عمر میں صوبائی سینئر وزیر، وفاقی وزیر اور بعد میں گورنر خیبر پختونخوا کے عہد ے پر فائز ہوئے تھے اور پشتون قوم کی بے لوث خدمت کی تھی۔ حیات محمد خان شیر پاؤ (شہید) کی شہادت کیبعد ان کے خاندان کی سیاسی سر گرمیاں نہیں رُکیں اور ان کے چھوٹے بھائی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے اپنے بڑے بھائی کے مشن کو آگے لے جانے کے لئے عملی سیاست میں قدم رکھا۔ اور پشتون قوم کی بے مثال خدمت کی،اور آج بھی خدمت کے جذبے کے ساتھ سیاسی میدان میں موجود ہے۔آفتاب احمدخان شیئرپاؤ کی قائدانہ صلاحیت کی بدولت قومی وطن پارٹی ملک کی ایک مقبول سیاسی جماعت کی طورپر ابھری ہے۔