نوشہرہ (مانند نیوز)ریسکیو 1122نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اویس بابر نے کہا ہے کہ 1122نہ صرف نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخوا بھر میں عوام کو بر وقت ایمرجنسی حالت میں تعاون فراہمی میں پیش پیش ہے اور 1122کی سروس اگر ایمانداری، جذبہ خدمت انسانیت کی بنا پر کہ جائے تو کسی عبادت سے کم نہیں 1122کے کنٹرول کو فیک یا وقت گزاری کے لئے کالز کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ آپ کے فیک کالز کسی کے لئے جان لیو ا و تکلیف دہ ثابت ہو سکتے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نوشہرہ پریس کلب کے صحافیوں کے وفد کا 1122کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کیا وفد کی قیادت صدرنوشہرہ پریس کلب حافظ تفہیم الرحمان، کر رہے تھے اس موقعہ پر ریسکیو 1122ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اویس بابر نے صحافیوں کو ریسکیو 1122کے ہیڈ کوارٹر اور ان سے وابسطہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو1122نوشہرہ کی کارکردگی سورج کہ طرح عیاں تھی اور 1122نوشہرہ کے ہر آفیسراور سپاہی نے مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کیا اور نوشہرہ کے عوام کو جانی نقصان سے بچایا یہاں تک کہ حالیہ سیلاب 2010کے سیلاب سے زیادہ خطرناک تھا لیکن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے اور معلومات کی باہم اشتراک کی وجہ سے نقصانات کا تحمینہ کم رہا انہوں نے کہا کہ اگر 1122کے آفیسرز اور اہلکار خلوص نیت ایمانداری اور جذبہ انسانیت کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائے تو ان کی ملازمت عبادت سے کم نہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 1122کے کنٹرول رومز کو فیک کالز نہ کیا کرے کیونکہ انہی کہ یہ فیک کالز کسی بھی ضرورت مند، مصیبت میں مبتلا اور طبی امدادکی فراہمی کے لئے منتظر کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے ایک سول جواب میں کہا کہ ریسکیو 1122کا ہر اہلکار چاک و چوبند ہوتا ہے اس ادارے میں کم چور، ڈیوٹی میں غفلت اور کاہل و سست مزاج کیلئے کوئی جگہ نہیں اس لئے ہمرا پورا سٹاف 24گھنٹے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہتا ہے،