نوشہرہ(مانند نیوز)تھانہ اضاخیل پولیس کی کار لفٹر گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔ کار لفٹرگروہ کا سرغنہ گرفتار۔02 موٹر کاریں برآمد۔ بہرہ مند خان ساکن خٹکلے نے 14-10-2022 کو پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اُس کے حجرے میں 02 موٹرکاریں نمبری 224/Lee اور 206/LZW کھڑی تھی جو رات کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔رپورٹ پر فوری طور پر مقدمات درج کرکے تفتیش  اور موٹر کاروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ایک ساتھ 02 موٹرکاروں کی چوری کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس محمد عمر خان نے جمشید خانSHO اکوڑہ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے مختلف جگہوں سے CCTVفوٹیج حاصل کی۔مختلف مقامات سے مشتبہ ملزمان کے نقل و حرکت کے بارے میں ڈیٹیل حاصل کی گئی۔انتھک محنت اور کوشش کی بدولت کارلفٹر گروہ کے سرغنہ تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم رضا خان ولد حاجی خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزم اپنے 02 بیٹوں کے ہمراہ مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری کرتا ہے۔ملزم کی نشاندہی پر دونوں موٹرکاریں برآمد کر لی گئی۔ملزم کے ساتھیوں (بیٹوں) کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر کوششیں جاری ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے